سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا:جیل حکام کا موقف
اسلام آباد(آئی این پی)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلائوگھیرائو میں انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان سمیت غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری اور مسلسل غیر حاضری پرملزموں کے مچلکے منسوخ کر دیے۔بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیرا ئوکی دفعات کے تحت درج مقدمات پر انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ملزم بانی پی ٹی آئی کی غیر حاضری کے باعث آج بھی ٹرائل کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ جیل حکام نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا۔۔عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد تینوں کیسز پر آئندہ سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ و دیگر میں 3 مقدمات درج ہیں۔