اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مدعی مقدمہ کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دئیے جائیں گے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔