ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کر کے معافیہ بی بی نامی خاتون کو تیز دار آلہ کے وار کرکے قتل کر دیا تھا
سمندری(آ ئی این پی) تھانہ سٹی سمندری نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر خاتون کوقتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی سمندری آفتاب وسیم نے قلیل وقت میں واقعہ میں ملوث ملزمان نذر اور حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کر کے معافیہ بی بی نامی خاتون کو تیز دار آلہ کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔تھانہ سٹی سمندری پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔