پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں ریلوے پھاٹک کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار میں آگ بھڑک اٹھی،شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے کار بری طرح جل کر تباہ ہوگئی۔کار میں سوار افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر پاکپتن کے نواحی علاقے ملکہ ہانس کے اڈے پر ڈمپر کا گیئر پھنسنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ڈمپر دکان سے جا ٹکرایا۔حادثے میں دکان کو خاصا نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔