مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردئیے گئے ،رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوں نے مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے انتہا پسند ہندوں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردیے گئے، بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہا پسند ہندوئوں نے ریلی نکالی، جس میں ہندوئوں نے مسلمانوں کو 2دن میں دکانیں بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ہندوئوں کی جانب سے اعلانات کیے گئے کہ مسلمان 2دن میں دکانیں بند کردیں، اگر کسی کی دکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی 2دن میں نکال دیا جائے، آئندہ کسی مسلمان کو دکان پر کام نہ دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے کہا گیا کہ مسلمان کو کام دینے والے دکاندار کی دکان بند کردی جائے گی۔