لاہور میں نان بائیوں نے 4 دسمبر سے تنور بند کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

لاہور(آئی این پی)متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے 4 دسمبر سے شہر بھر میں تنور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس صدر محمد آفتاب اسلم گل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی گئی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے باعث تندور مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے