بھارت :انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا

کتا خاتون  کومسلسل کاٹتا رہا جبکہ آس پاس کھڑے ہندو انتہاپسند تماشہ دیکھتے رہے
 نئی دہلی آئی این پی )بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی ایک بار پھر سفاکی کی انتہا کو پہنچ گئی۔   بھارتی ریاست میں ایک نہتی مسلم خاتون پر انتہا پسند ہندوں نے کتا چھوڑ دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  عینی شاہدین  نے بتایا کہ  انتہا پسند ہندوں نے خاتون پر کتا چھوڑ دیا، جو اسے مسلسل کاٹتا رہا جبکہ آس پاس کھڑے ہندو انتہاپسند تماشہ دیکھتے رہے۔ کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہ آیا اور نہتی خاتون چوراہے میں کتے کے حملے سے تن تنہا مقابلہ کرتی رہی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔