بھارت میں ہندوئوں کے مسلمانوں پرحملے ،سینکڑوں گھر اور دکانیں جلادیں

 بھارتی شہریوں میں مودی سرکار کیخلاف غم و غصے کی لہر ،اپوزیشن رہنمائوں نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیئے 
نئی دہلی(آئی این پی )     پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی،کئی ریاستوں میں مسلمانوں پرحملے جاری ہیں،ہندو انتہاپسندوں نے سیکڑوں بھارتی مسلمانوں کے گھر اور دکانیں جلا دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہریوں میں مودی سرکار کیخلاف غم و غصے کی لہر  کی دوڑ گئی ہے،اپوزیشن رہنمائوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیئے،سماج وادی پارٹی کیسربراہ  نے کہا  مودی سرکار سیاسی فائدے کیلئے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد انتہاپسند ہندوں کے بھارتی مسلمانوں پر حملے،کئی ریاستوں میں سیکڑوں بھارتی مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں میں توڑپھوڑ،ہندومذہب کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمانوں کی دکانیں جلا دی گئیں۔نفرت کی سیاست پربھارتی عوام میں مودی کیخلاف شدید غصیکی لہر،شہری سرعام کہہ رہے ہیں کہ مودی صرف نفرت پھیلاتا ہے ہمیں اب اس پر اعتبار نہیں رہا۔