ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردعمل مرتب کر لیا ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردعمل مرتب کر لیا ہے: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا جواب تیار کر لیا ہے اور مقررہ وقت پر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

بقائی نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے جائز مطالبات ثالثی چینلز کے ذریعے پہنچا دیے ہیں اور انہیں بیان کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ جائز مطالبات کو سمجھوتہ یا کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے، اور مذاکرات میں الٹی میٹم یا جنگی جرائم کی دھمکیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔