پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی میں تاخیر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم کا ڈربن سے براستہ دبئی وطن واپسی کا سفر ملتوی ہو گیا ہے۔ٹیم کو آج رات واپسی کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن فلائٹس کے تعطل کے سبب ان کا ڈربن میں قیام بڑھ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فلائٹس کی محدود بحالی کے بعد ہی ٹیم کا سفر ممکن ہو گا اور ممکنہ طور پر اگلے 2 سے 3 دن میں واپسی کا شیڈول واضح ہو جائے گا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ وائٹ بال سیریز کے لیے ڈربن میں موجود تھی اور اب وہ عالمی مقابلوں کے بعد وطن واپس لوٹنے کے لیے منتظر ہے۔