ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی کا انتظار، فضائی راستے بند ہونے سے تاخیر

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی کا انتظار، فضائی راستے بند ہونے سے تاخیر

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھی بھارت سے وطن واپس نہیں جا سکی کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے فضائی راستے بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف کولکتہ کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں اور واپسی کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگرچہ زمبابوے کے اسکواڈ کا پہلا بیچ پہلے ہی وطن روانہ ہوچکا ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم کی واپسی میں تاخیر برقرار ہے۔ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “میں گھر واپس جانا چاہتا ہوں”۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کھلاڑیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور چارٹرڈ فلائٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیم جلد سے جلد اپنے ملک پہنچ سکے۔