اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن (آج) 3مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بڑھتے ہوئے شکار کو روکنا، جانوروں،پرندوں اور تیزی سے معدوم ہوتی جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںمحکمہ وائلڈ لائف،چڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیر انتظام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ماہرین جنگلی حیات کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے