سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کوطلب‘ 34 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 6 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا  ۔اجلاس کا ایجنڈا 34 نکات پر مشتمل ہے۔ کابینہ اجلاس کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ علاوہ ازیں صوبے میں ٹائر پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔