کمشنرز ،ڈی سیز اور دیگر محکموں کے کی پرفامنس انڈیکیٹرز کا جائزہ بھی لیا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں دوسرا فل بورڈ اجلاس ہوا۔ کالونیز ، ٹیکسز ،جوڈیشل ممبروں،ڈی جی پیلرا ،اے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم عوامی امور سے متعلق 13 ایجنڈوں کو زیر بحث لایا گیا۔ پہلے ایجنڈا میں گزشتہ فل بورڈ اجلاس کے منٹس اور فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ڈی جی پیلرا اکرام الحق نے اجلاس میں کی پرفارمینس انڈیکیٹرز ،پیلرا ایکٹ 2017 میں ترامیم اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری بورڈ بارے ایجنڈے پیش کئے اوربریفنگ دی۔ کمشنرز ،ڈی سیز اور دیگر محکموں کے کی پرفامنس انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا گیا۔ رئیل اسٹیٹ سٹیٹ ریگولیٹری بورڈ کے قیام اور اغراض و مقاصد کا ایجنڈا بھی پیش کیا گیا۔ ایس ایم بی آر نے کہا ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم سوفٹ ویئر کے تحت پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کی نگرانی کی جائے گی۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خریدو فروخت کو ریرا کے تحت مانیٹر کیا جائے گا۔ فل بورڈ نے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نیلام کی گئی اراضی کی منظوری دی۔