سابق چیف جسٹس کیخلاف فتوی کیس: 2افراد کو 32 اور 36 سال قید کاحکم

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف فتوی جاری کرنے پرکالعدم تحریک لبیک  کے رہنما مولانا طاہر سیفی اورریاض کو سزا سنائی گئی
لاہور (آئی این پی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف فتوی جاری کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 ملزموں کو 32 اور 36 سال قید کے ساتھ جرمانوں کی سزا سنا دی ہے۔پیر کے روز لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف فتوی جاری کرنے سے متعلق دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے دونوں مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جب کہ دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی