قرآن کی تفسیر کیلئے اے آئی کا استعمال جائز نہیں، دارالافتا کا فتوی

 غلط معلومات کے پھیلا ئو اور گمراہ کن فہم کا سبب ، یہ پروگرام دینی علوم میں مستند علمی تربیت اور فقہی بصیرت کے حامل نہیں ہوتے
قاہرہ (آئی این پی )مصری دارالافتا نے قرآن مجید کی آیات کے معنی، تشریح اور تفسیر کیلئے  مصنوعی ذہانت(اے آئی )پر مبنی ایپلیکیشنز کے استعمال کو شرعی طور پر ممنوع قرار دے دیا  ۔عرب میڈیا کے مطابق یہ فتوی ایک شہری کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا، جس میں قرآن پاک کے مطالب سمجھنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا۔دارالافتا نے اپنے موقف میں خبردار کیا کہ اے آئی ایپلیکیشنز پر انحصار غلط معلومات  کے پھیلا ئو اور گمراہ کن فہم کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ یہ پروگرام دینی علوم میں مستند علمی تربیت اور فقہی بصیرت کے حامل نہیں ہوتے