ٹرمپ اور نیتن یاہو خدا کے دشمن ہیں: ایران کے اعلی ترین عالم کا فتوی

دنیا بھر کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے  وہ ان دشمنوں کو ان کے الفاظ اور غلطیوں پر پچھتانے پر مجبور کریں:آیت اللہ مکارم شیرازی 
تہران (آئی این پی )غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند دن بعد، ایران کے اعلی ترین عالم آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ایک فتوی جاری کر دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق یہ فتوی ایک گروہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔ سوال میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو دی گئی مبینہ دھمکیوں کا ذکر تھا، اور مسلمانوں کی اس کے جواب میں ذمہ داریوں کے بارے میں پوچھا گیا۔آیت اللہ مکارم شیرازی نے فتوی میں کہا کہ جو بھی شخص یا حکومت، رہبر یا مرجع کو دھمکی دے، وہ خدا کے دشمن میں شمار ہوتا ہے۔شیرازی نے مزید کہا کہ مسلمانوں اور اسلامی ریاستوں کے لیے حرام ہے کہ وہ دشمن کی حمایت کریں۔ فتوی میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ ان دشمنوں کو ان کے الفاظ اور غلطیوں پر پچھتانے پر مجبور کریں۔