پنکی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کرنے کاحکم دیں:چیف جسٹس کو خط

لاہور(آئی  این پی)ڈرگ کوئین انمول  عرف پنکی کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کرنے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھجوا دیا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک نے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے حوالے سے 2018 میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا، جو ابھی تک زیر سماعت ہے، انمول پنکی کے کیس میں اس حوالے سے اہم شواہد مل سکتے ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان انمول پنکی کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کرنے کا حکم دیں۔ انمول عرف پنکی کو با اثر مافیا راستے سے ہٹا سکتے ہیں اس لیے اسے فول پروف سیکیورٹی دی جائے