صدر آصف علی زرداری کا سعودی شہزادی کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد (آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے  ایک بیان میں صدر زرداری نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ سعودی شہزادی کا انتقال مملکتِ سعودی عرب اور شاہی خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔صدر زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔