گرفتار ملزمان میں 74 پتنگ بازوں و پتنگ سازوں سمیت 87 گداگر شامل :ایس پی اخلاق
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس گداگروں، پتنگ بازوں، پتنگ سازوں کیخلاف متحرک ہے ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے گزشتہ ماہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے161 ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان میں 74 پتنگ بازوں و پتنگ سازوں سمیت 87 گداگر شامل ہیں پولیس کے مطابق پتنگ بازوں و پتنگ سازوں کو خفیہ اطلاع و دوران پٹرولنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزمان سے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد پتنگیں اور درجنوں ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی گداگروں کو کینال روڈ، فیروز پور روڈ، کاہنہ سمیت ڈویڑن کی مختلف شاہراہوں سے گرفتار کیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں، پتنگ سازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،