غیر قانونی پتنگ فروشی کے خلاف شکنجہ

فیصل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر اظہر اور اویس کو بڑی تعداد میں پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار  کر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے غیر قانونی پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزمان اظہر اور اویس کو بڑی تعداد میں پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پتنگ سازی اور پتنگوں کی فروخت میں ملوث تھے اور فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے آئے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے 300 سے زائد پتنگیں اور متعدد ڈور کے پینے برآمد کر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔