لاہور(کرائم رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد پر ایس پی اقبال ٹاؤن کی قیادت میں اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں مقیم شہداء کے خاندان میں راشن تقسیم کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد اور سرکل افسران سمیت ایس ایچ اوز نے شہداء کے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچایاایس پی اقبال ٹاؤن کی شہید سب انسپکٹر محمد ادریس، شہید کنسٹیبل اختر اور مختار احمد کے گھر آمد کی شہداء کی فیملی سے ملاقات کے دوران خیرت دریافت کی اور ہمیشہ ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق شہداء پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاشہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کا بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے،