شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب کی طرف سے کرتار پور سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ 9 دیہات میں 350 تھیلے راشن تقسیم کیا گیا۔ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے رضاکاروں کی بڑی ٹیم کے ساتھ مکمل سروے اور تصدیق کے بعد مقامی انتظامیہ کے تعاون سے امداد کے منتظرسیلاب سے بری طرح متاثر دیہات کے مکینوں میں راشن بیگ تقسیم کیئیپاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب برانچ کے رضا کاروں نے مدثر جامی کی قیادت ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی معاونت سے کرتار پور کے علاقہ میں سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے 9 دیہات دودھے ،کرتارپور،ننگلی۔دو آبہ فاسی پور،چنگووالی ،تکیہ کلام،منڈی خیل اورنورکوٹ کے 350 گھرانوں کو راشن بیگ تقسیم کیے۔سیلاب کی وجہ سے محصور مقامی افراد کی نقل مکانی میں مدد فراہم کی۔