لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین میں بغیر اجازت کھانا، پانی اور راشن تقسیم کرنے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر نور العین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرین کی زندگی اور صحت کو نقصان نہ پہنچنے پر ہدایات دی جارہی ہیں۔ راشن ، ضروریات زندگی کی اشیا اجازت نامہ کے بغیر تقسیم کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی۔