منہاج القر آن فا ئونڈیشن کے رہنما ئوں کا دورہ ، 200 خاندانوں کی امداد کی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے وہ علاقے جہاں سیلاب کے بعد زندگی کی رونقیں اب تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں، وہاں نجی ویلفیئر فا ئونڈیشن نے انسانیت کی خدمت کا ایک نیا باب رقم کیا۔تحریکِ منہاج القر آن کے ضلعی صدر سید ابودا ئود شاہ اور ضلعی ناظم ڈاکٹر رفیق احمد یاسر کی قیادت میں فا ئونڈیشن کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور دو سو سے زائد خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا انسانی اور دینی فریضہ ہے، اور یہ سلسلہ بحالیِ زندگی تک جاری رہے گا۔