22سالہ حسنین شدید زخمی ،ہسپتال میں دم توڑ گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ،لاش مردہ خانے میں منتقل
[ لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 22سالہ نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 22سالہ حسنین کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا زخمی حسنین کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی