لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کی فائنل فور ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے جیسے ہی انگلینڈ کو ٹیم 179 پر آل آؤٹ کیا ویسے ہی افغانستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اس وقت 3 پوائنٹس ہیں، جبکہ افغانستان کے بھی تین پوائنٹس ہیں، تاہم افغان ٹیم کا رن اوسط 0.990- ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا 2.140+ ہے۔ تاہم ایسے میں افغانستان کا رن اوسط صرف اسی صورت میں جنوبی افریقہ سے بہتر ہوسکتا تھا اگر کم از کم 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست ہوتی۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے 179 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد اب جنوبی افریقہ کی کسی بھی مارجن سے شکست پر اسکی فائنل فور کی کوالیفکیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا