لاہور(سپورٹس رپورٹر) افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں 12.5اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 109رنز بنائے اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 59رنز اورسٹیون سمتھ 19رنز کے ساتھ ناٹ ا?ؤٹ رہے جبکہ واحد ا?ؤٹ ہونے والے کھلاڑی میٹ شارٹ تھے جنہوں نے 20رنز بنائے ان کی وکٹ عظمت اللہ عمرزئی نے حاصل لی۔میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے چار پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔