پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کا انعقاد، 42 فائنلسٹ منتخب

  اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار فزکس، اسلام آباد میں منعقد   ہورہی ہے ۔ہیکاتھون کا مقصد ملک میں کوانٹم ریسرچ کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ہیکاتھون میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوانٹم ٹیکنالوجی پر مبنی حل کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ہیکاتھون کو اقوام متحدہ اور یورپی تنظیم برائے نیوکلیئر تحقیق (سرن) کی بین الاقوامی معاونت بھی حاصل ہے۔ مقابلوں کیلئے ملک بھر سے 950 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں