شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی

لاہور(نیٹ نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء￿  کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم نے میچورٹی کا مظاہرہ کیا تو وہ سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025ء￿  کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغان ٹیم کے بیٹرز میں تحمل آگیا تو یہ حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پْرامید ہوں کہ پاکستان 23 فروری کے میچ میں بھارت کو شکست دے گا، میں کہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی توگرین شرٹس  آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گی۔