پیڈسٹرین انڈر پاس کے گرے سٹرکچر کا کام مکمل، فنشنگ ورک شروع
لاہور(خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اوردونوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیااور ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈر پاس کے ریمپس پر کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انڈر پاس کی بیرل اور ریمپ ٹو پر بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیااور داتا دربار توسیعی منصوبے کے پارکنگ ایریا، ٹوائلٹ بلاک کی فنشنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔ پیڈسٹرین انڈر پاس کے گرے سٹرکچر کا کام مکمل، فنشنگ ورک شروع کر دیا گیااورپیڈسٹرین زون پر فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے اطراف کی املاک کے فساڈ پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی اورکہا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔