راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیالکوٹ، ساہیوال اور فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیااور کمشنر سوشل سکیورٹی کو راشن کارڈ کی تقسیم، ریکوری اور کنٹری بیوشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔