تنوک مسیح نے لڑکی کو اغوا کرکے شادی کی ، موقع پرچل بسا،ملزم ذیشان گرفتار، انسپکٹر سمیت6اہلکار معطل
ساہیوال (خصوصی رپورٹ )لڑکی کو اغواء کرکے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو پیشی پر آنے پر احاطہ کچہری میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ?ملزم گرفتار ?ڈی پی او کا جائے وقوعہ پر وزٹ ?انسپکٹر سمیت6اہلکار معطل۔تفصیلات کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل تنوک مسیح نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ اسلم مسیح کی بیٹی معافیہ اسلم کو 92/6-Rمیں گھر سے کار پر اغواء کیاتھا جس کا تھانہ فرید ٹا ئون میں مقدمہ درج ہوا۔ملزم نے بعدازاں شادی کرلی ،جس کا معافیہ بی بی کے بھائی ذیشان کو بہت رنج تھا۔ تنوک مسیح صبح کے وقت احاطہ کچہری میں پیشی کیلئے آیا تو معافیہ اسلم کے بھائی ذیشان مسیح نے فائرنگ کرکے تنوک مسیح کو قتل کردیا۔ پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ڈی پی اوساہیوال رانا طاہر رحمان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اور انچارج جوڈیشل گارڈ انسپکٹر آفتاب سمیت 6اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ڈی پی او کاکہناتھاکہ قانون شکن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔