شادی تقریب میں فائرنگ کرنیوالا گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق نوانکوٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم محمد نور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم محمد نور سے پسٹل نائن ایم ایم چلیدہ خول اور گولیاں برآمد کر لی گئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا