ملزمان اللہ دتہ اورامان کیخلاف مقدمات، انویسٹی گیشن سیل کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ مختلف علاقوں سے گرفتار کیاگیا ملزمان آن لائن آرڈرز لیے کر مطلوبہ لوکیشن پر منشیات سپلائی کرنے آئے تھے ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان اللہ دتہ اورامان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا