رمضان 2026: دبئی کے شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کے توسیع شدہ اوقات کار کا اعلان

رمضان 2026: دبئی کے شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کے توسیع شدہ اوقات کار کا اعلان

رمضان المبارک 2026 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور رواں سال بھی دبئی کے شاپنگ مالز کے اوقات کار میں توسیع کی جائے گی۔

 گزشتہ برسوں کی طرح، زیادہ تر مالز دن بھر کھلے رہیں گے جبکہ افطار کے بعد ریسٹورنٹس اور شاپنگ سینٹرز رات گئے تک خدمات فراہم کریں گے۔مردف سٹی سنٹر اور سٹی سنٹر دیرہ صبح 10 بجے سے رات 1 بجے تک کھلے رہنے کا امکان ہے، جبکہ ریسٹورنٹس رات 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔ دبئی فیسٹیول سٹی مال اور سٹی واک کے مالز رات 12 بجے تک کھلے رہنے کا امکان ہے، اور وہاں موجود فوڈ کورٹس رات 1 بجے تک کھانے پینے کی سہولیات فراہم کریں گے۔عربین سینٹر، نخیل مال، ڈریگن مارٹ، آؤٹ لیٹ ولیج اور دیگر بڑے شاپنگ مقامات بھی اپنے اوقات کار میں تبدیلی کریں گے۔ فوڈ کورٹس اور کیفے دن کے وقت بھی خدمات جاری رکھیں گے تاکہ غیر روزہ دار افراد، بچے اور بزرگ سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

ریسٹورنٹس رمضان اسپیشل افطار مینیو اور خصوصی آفرز پیش کریں گے، جبکہ دبئی کے ہوٹلز روایتی اماراتی اور بین الاقوامی کھانوں پر مشتمل خصوصی افطار اور سحری انتظامات کی تیاری کر رہے ہیں۔سینما گھروں کے اوقات کار میں بھی رمضان کے مطابق تبدیلی کی جائے گی، ووکس، ریل اور راکسی سینما دوپہر 1 یا 2 بجے کھلیں گے اور رات گئے تک چلیں گے۔شہریوں اور سیاحوں کو انتظامیہ کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مالز اور سینما گھروں کی آفیشل ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پیجز سے تازہ ترین اوقات کار ضرور چیک کریں۔