رمضان میں اسلام آباد کی عدالتوں کے نئے اوقات کار جاری

رمضان میں اسلام آباد کی عدالتوں کے نئے اوقات کار جاری

رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یکم رمضان سے پیر تا جمعرات، کیسز کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔ اس کے بعد، ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔
ساڑھے بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوبارہ کیسز کی سماعت کی جائے گی۔
جمعہ کے روز، کیسز کی سماعت صبح 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔
دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات، صبح 9 سے شام 2:30 بجے تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز، دفتری اوقات کار 9 سے 12 بجے تک محدود ہوں گے۔
ماتحت عدالتوں میں بھی جمعہ کے روز کیسز سماعت صبح 9 سے 12 بجے تک ہونگی، اور دفتری اوقات کار صبح 9 سے 2:30 بجے تک جاری رہیں گے۔

یہ نئے اوقات کار رمضان کے دوران عدالتوں کے نظام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔