گڑھی شاہو میں وقوعہ ،فیصل کو تیز دھار آلے سے مارا گیا،لاش ہسپتال منتقل،پولیس تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے ریلوے افسرکو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر شہری فیصل منظور کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا فرار ہوگئے۔ مقتول محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا جائے وقوعہ کا دورہ اور ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کی سربراہی میں ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ مقتول کی لاش کو ڈیڈ ہائوس منتقل کر کے واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔