پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کردیا گیا جبکہ انکے بھائی زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں کوٹ خدک کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے مسلح افراد نے امن کمیٹی کے صدر کے گھر پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے صدر صلاح الدین جاں بحق اور ان کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔