لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کردیا

واقعے کے وقت مقتول  حمزہ طارق گھر میں اکیلا تھا ، اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے
  پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی، جائے وقوعہ سے شواہد،تحقیقات شروع 
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 28 سالہ حمزہ طارق نامی شہری کو قتل کیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے