گھر میں گھس کر شہری قتل

 باغبانپورہ میں 58سالہ جواد احمد کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،تلاش جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے58سالہ شخص کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے58سالہ جواد احمد کو قتل کر دیا جواد احمد کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر قتل کر دیاپولیس نے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق جواد احمد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جارہا ہے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت دی ایس کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جارہی ہے