گھر میں گھس کر لومیرج کرنیوالا جوڑا قتل

25سالہ پیر محمد، 22سالہ انیسہ نے چند روز قبل پسند کی شادی ی تھی رشتہ داروں نے مار ڈالا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے نور پارک میں دوہرے قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے جہاں رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو بے دردی سے فائرنگ کرکیقتل کر دیا پولیس کے مطابق مقتول جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئیپولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 22سالہ انیسہ بی بی اور 25سالہ پیر محمد کے ناموں سے ہوئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیپولیس کی جانب سے ابتدائی شواہد سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہیدوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نیواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیاملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے گئیغیرت کے نام پر ہولناک واردات کرنے والے جلد گرفتار ہوں گیانسانی جان لینے والے درندوں کو جلد از جلد حوالات بھجوایا جائے گا