مسلم لیگ (ن) خاندانی پارٹی ہے : مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کوخاندانی پارٹی قراردیدیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی کانفرنس روکنے کی بھرپور کوشش کی، نوازشریف کے30سالہ رفیق محمود اچکزئی کو بات کرنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجودہ جماعتوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول کی قیمتوں کو ہولڈ کرنے سے 110  ارب ماہانہ نقصان ہوا، ملکی معیشت غلط سمت پر گامزن ہے، کابینہ میں اضافہ کرکے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھا دیا گیا۔سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنے کی وجہ اسحاق ڈار کو لیکر آنا تھا، انہیں فیملی کی وجہ سے لایا گیا جبکہ عدم اعتماد کے بعد شہبازشریف کو آئی ایم ایف سے ڈیل یا حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں امریکا کا کوئی کردارنہیں تھا، جنرل باجوہ نے بتایا بانی عدم اعتماد واپسی کی صورت میں اسمبلی تحلیل کردیں گے۔