کیا سورج کی روشنی کم ہوگئی یا مسلم لیگ ن ایک اور یوٹرن لے رہی ہے؟:مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے  حکومت کو سولرصارفین کو بدنام کرنے کے بجائے حقیقی مسائل حل کرنے چاہئیں، جو مہنگی ہونے کے باعث گرڈ سے کم بجلی خرید رہے ہیں، وہ گرڈ پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔ چار ماہ پہلے اویس لغاری کے باس کہہ رہے تھے سولر ہی اصل حل ہے، پھر اب کیا بدل گیا؟ کیا سورج کی روشنی کم ہوگئی یا مسلم لیگ ن ایک اور یوٹرن لے رہی ہے؟اویس لغاری کے مطابق میں غلط اعداد و شمار استعمال کر رہا ہوں، وہ یہ نہیں بتاتے کہ کس طرح گمراہ کر رہا ہوں اور کون سے غلط اعداد و شمار دے رہا ہوں۔