صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا ء اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے:سابق وزیرخزانہ
اسلام آباد (آئی این پی ) عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنمامفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے، سیاسی باتیں ہیں، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی حکومت ائیرلائن نہیں چلاتی۔صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں۔کوئی صوبہ وفاق سے قومی ائیر لائن(پی آئی اے)خرید لے یہ میری سمجھ سے تو باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی خریداری میں ایسی شرائط لگائی گئیں جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے۔چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن سخت شرائط کی وجہ سے انہوں نے بھی اپنا ارادہ بدل لیا۔