عالمی یوم سماعت ’’ورلڈ ہیئرنگ ڈے‘‘ آج منایا جائیگا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میںعالمی یوم سماعت ’’ورلڈ ہیئرنگ ڈے’’3مارچ کو منایا جائے گااس دن دنیا بھر کے متعدد ممالک میں مختلف پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد سماعت کی نگہداشت اور شور کے مسائل کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔سماعت کی نگہداشت اور شور کے سماعت پر پڑنے والے مضر اثرات کے متعلق آگاہی کیلئے 2007ء میں پہلی بار اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا