لاہور (کرائم رپورٹر) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 231.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق غزہ بند روڈ، ضلع کوئٹہ کے قریب ایک گاڑی سے 230 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایک اور کارروائی میں اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ایک مسافر کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔