وفاقی بجٹ 8جون یا 12 کو پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن اب تک جاری نہ ہوسکااورپارلیمانی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی ہوگی اور وفاقی بجٹ 8جون یا 12 کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے بجٹ اجلاس پانچ جون کو طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھاتاہم حکام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق  ہمیں ابھی تک قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کی طلبی کا سمن نہیں ملا۔ جب تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا اراکین کو آگاہ نہیں کرسکتے