اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیدر عمر ایوب پر 4 اکتوبر احتجاج کیس میں جلد فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت پرملزمان پرفردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔کیس میں بیرسٹرگوہر ، علی امین گنڈا پور، بیرسٹرسیف ، عمر ایوب کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔