کراچی ‘کوئٹہ((آئی این پی )سندھ کا مالی سال برائے 27-2026 کا بجٹ 17جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم رواں مالی سال سے کم رکھے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 3400 ارب تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔سندھ کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 15 سے 20 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔ دریں اثنا وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیسوں کی شدید قلت کا سامنا ہے ، تنخواہوں میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کتنااضافہ کرسکتے ہیں‘گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 جون کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں مالی سال 2026،27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔